کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Big news for those making payments via credit and debit cards
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مکمل ڈیجیٹل سٹی بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر بھر کے ہوٹل، ریستوران، گیسٹ ہاؤسز اور پیٹرول پمپس میں کیش لیس ادائیگیوں کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں بینکوں کے سینئر نمائندے اور حکام نے شرکت کی۔
سی ڈی اے کے حکام کے مطابق یہ اقدام وفاقی دارالحکومت کو مکمل کیش لیس ماڈل سٹی بنانے کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے وژن کا حصہ ہے۔ پہلے ہی ہفتہ وار مارکیٹوں، میٹرو بس اور سی ڈی اے کے ون ونڈو سینٹرز میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام شروع کیا جا چکا ہے۔
اب اس نظام کو بڑے کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور کلاس تھری مارکیٹوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔ نئے مرحلے میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز، فیول اسٹیشنز اور کھانے پینے کی جگہوں کو بھی کیش لیس ادائیگیوں کا پابند بنایا جائے گا تاکہ شہری جدید اور شفاف ادائیگیوں کے طریقہ کار سے مستفید ہوں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام اور تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ تاجروں کو بھی کہا گیا کہ وہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کو خصوصی رعایتیں اور ترغیبات دیں تاکہ اس نظام کو تیزی سے فروغ دیا جا سکے۔
محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایم ٹیگ سسٹمز اور ڈیجیٹل پارکنگ سمیت دیگر اقدامات بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں تاکہ اسلام آباد کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی سے لیس شہر بنایا جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











