جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر

27 نومبر, 2025 10:00

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا ممکنہ طور پر ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 65 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے سکتا ہے۔

اس سلسلے میں سی پی پی اے نے اکتوبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے، جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

منظوری کی صورت میں یہ کمی کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ہائیڈل (پانی سے) بجلی کی پیداوار 27.36 فیصد رہی جبکہ مقامی کوئلے سے بجلی پیداوار 12.76 فیصد رہی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔