وزیرخزانہ نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی
The finance minister has given the nation big good news
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے لیے بڑے فیصلے کیے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق مختلف وزارتوں اور محکموں میں موجود 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ اس اقدام سے خزانے کو سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ مزید اداروں کے انضمام اور غیر ضروری ڈپارٹمنٹس کے خاتمے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا رہی ہے تاکہ معیشت کو نقدی پر چلنے والے نظام سے نکال کر ڈاکومنٹڈ اکانومی میں تبدیل کیا جائے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے قرضوں کی اوسط میچورٹی اب بڑھ کر 4 سال ہو گئی ہے، جس سے ری فنانسنگ کا دباؤ کم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت اس وقت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور رواں مالی سال میں ترقی کی شرح ساڑھے 3 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ اگلے سال گروتھ 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ آئندہ چند برسوں میں یہ شرح 6 سے 7 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا دارومدار برآمدات میں اضافے پر ہے۔ نجی شعبہ اس وقت معیشت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک تقریباً تیار ہے اور جلد نافذ کردیا جائے گا۔
آخر میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








