معروف کمپنی نے پاکستان میں سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروا دیں؛ قیمت جانیے
A well-known company has introduced the cheapest electric cars in Pakistan
الیکٹرا کمپنی نے پاکستان میں اپنی نئی Metro الیکٹرک گاڑیوں کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے۔
کمپنی نے اس سیریز میں 2 ڈور اور 4 ڈور کے ماڈلز شامل کیے ہیں۔ دونوں ماڈلز کو خاص طور پر ایسے صارفین کیلئے تیار کیا گیا ہے جو کم قیمت، کم خرچ اور ماحول دوست گاڑی کی تلاش میں ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ Metro سیریز شہر میں چلانے کے لیے بہترین آپشن ہے کیونکہ اس کی رینج مناسب ہے اور چارجنگ کی لاگت بھی کم آتی ہے۔
Metro 2-Door تین مختلف بیٹری آپشنز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ 7.2 kWh بیٹری والا ماڈل 80 سے 100 کلومیٹر تک چل سکتا ہے۔ اس کی اصل قیمت 10 لاکھ 95 ہزار روپے رکھی گئی تھی لیکن رعایت کے بعد گاڑی 10 لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ 10.8 kWh ویریئنٹ 130 سے 140 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتا ہے اور اس کی قیمت رعایت کے بعد 10 لاکھ 95 ہزار روپے ہو گی۔ سب سے زیادہ رینج والا 12.96 kWh ورژن 170 سے 180 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے۔ اس کی قیمت ڈسکاؤنٹ کے بعد 11 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
چار دروازوں والی Metro 4-Door بھی انہی تین بیٹری آپشنز کے ساتھ لانچ کی گئی ہے۔ 7.2 kWh ورژن 80 سے 100 کلومیٹر رینج دیتا ہے اور رعایتی قیمت 12 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔ 10.8 kWh ماڈل 130 سے 140 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ 12 لاکھ 95 ہزار روپے میں ملے گا۔ 12.96 kWh ورژن سب سے زیادہ، یعنی 170 سے 180 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور رعایت کے بعد اس کی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ تمام ماڈلز پر 50 ہزار روپے کی خصوصی رعایت دی جا رہی ہے، لیکن یہ آفر صرف 30 نومبر 2025 تک کی بکنگ پر لاگو ہوگی۔ بکنگ کے لیے صارفین کو گاڑی کی انوائس ویلیو کا 20 فیصد ایڈوانس جمع کروانا ہوگا۔ الیکٹرا کے مطابق گاڑیاں بکنگ کے 90 دن بعد ڈیلیور کی جائیں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








