جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

28 نومبر, 2025 10:59

وفاقی حکومت نے سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔

حکومت کا یہ اقدام اُس نظرثانی درخواست کے بعد سامنے آیا جس میں سولر صارفین نے ٹیکس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ صدر مملکت نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے کو دوبارہ وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس بھیج دیا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کیس کی نئے سرے سے مکمل جانچ کریں۔

یاد رہے کہ ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس کے بعد سولر صارفین پر 16 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا حکم جاری ہوا۔ ٹیکس لگنے سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ برداشت کرنا پڑ رہا تھا جس پر ملک بھر میں سخت تشویش پائی جا رہی تھی۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا حکم دیا تھا۔ تاہم حالیہ نظرثانی درخواست منظور ہونے کے بعد اس ٹیکس کا نفاذ فی الحال روک دیا گیا ہے۔ نئے فیصلے تک سولر صارفین پر جی ایس ٹی لاگو نہیں ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔