جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

28 نومبر, 2025 12:49

ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے عام صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تھوک مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

5 لیٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی قیمت 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی ہے۔ 16 لیٹر درجہ اول کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 8570 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 16 لیٹر درجہ دوم کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8150 روپے سے بڑھ کر 8300 روپے ہو گئی ہے، جبکہ درجہ سوم 16 لیٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہو گئی ہے۔

تاجروں اور مارکیٹ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ صارفین کی زندگی پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔