یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
How much will petroleum product prices decrease from December 1?
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے 35 پیسے تک کم ہوسکتی ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 0.73 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اوگرا 29 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گا، وزیر اعظم شہباز شریف سے منظوری لی جائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق یکم دسمبر رات 12بجے ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











