پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی
After petrol price drops, another big good news for the public
گزشتہ شب پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ اقدامات عوام کی سہولت اور ایندھن کی قیمتوں میں توازن کے لیے کیے گئے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








