سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی؛ نئی قیمت جانیے
Big drop in solar panel prices; know the new rates
لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 5 سے 15 کلو واٹ تک کے سسٹمز کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 5 کلو واٹ سسٹم کی نئی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 7 کلو واٹ سسٹم کی قیمت اب 6 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔ دس کلو واٹ سسٹم کی قیمت 9 لاکھ روپے اور بارہ کلو واٹ سسٹم کی قیمت 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 15 کلو واٹ سسٹم کے لیے نئی قیمت 13 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سولر سسٹمز پر لگنے والے 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سولر صارفین کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست منظور ہونے کے بعد کیا گیا۔
صدر مملکت نے سولر GST سے متعلق اپیل منظور کی اور کیس دوبارہ سماعت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کو بھیج دیا۔ صدر نے ہدایت کی کہ وفاقی ٹیکس محتسب اس معاملے کی تفصیلی جانچ کرے اور مناسب فیصلہ کرے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








