پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

چینی کی قیمتوں سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری

01 دسمبر, 2025 16:39

لاہور میں گزشتہ دس دن کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 24 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو سے کم ہو کر 186 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں 50 کلو کی بوری کی قیمت 10,500 روپے سے کم ہو کر 9,300 روپے رہ گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ گنے کی کرشنگ سیزن کا آغاز ہے۔ نئے سیزن کے شروع ہونے سے مارکیٹ میں چینی کی فراہمی بہتر ہوئی ہے اور اس کا اثر قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ دسمبر میں چینی کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت درآمدات اور مقامی پیداوار کے نظام کو مؤثر انداز سے چلاتی رہی تو آنے والے مہینوں میں چینی کی قیمتوں میں استحکام ممکن ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔