پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب عہدے سے مستعفی
A top government official has resigned from their position
پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم وہ پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کا استعفیٰ 21 اگست سے مؤثر تسلیم کر لیا ہے۔ بلال بن ثاقب کو 26 مئی کو معاونِ خصوصی کے طور پر وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا تھا، جبکہ یکم اگست کو انہیں پرو بونو بنیادوں پر 3 سال کے لیے ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
Bilal bin Saqib resigned as Special Assistant to PM on Crypto.
According to his team he still has status of state minister but as head of Crypto Regulatory body he could not hold SAPM post. pic.twitter.com/FWSMFs3QFT— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) December 2, 2025
پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی ایک خود مختار وفاقی ادارہ ہے، جس کا انتظام ایک ملٹی اسٹیک ہولڈر بورڈ کے تحت کیا جاتا ہے۔ اتھارٹی کا مقصد غیر قانونی رقوم کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، اور فِن ٹیک، ترسیلاتِ زر اور ٹوکنائزڈ اثاثوں کے شعبوں میں مواقع پیدا کرنا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









