ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، کمپنی کا بڑا اعلان
Good news for Honda 125 buyers
ہونڈا نے پاکستان میں اپنے مشہور موٹر سائیکل ماڈل CG 125 کے گولڈ ورژن کو نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کروا دیا ہے۔
ونڈا CG 125 گولڈ ماڈل میں سیاہ اور گولڈ رنگ کا امتزاج دیا گیا ہے، کمپنی نے پہلے بھی اس کی ریڈ اور بلیک رنگ اسکیم متعارف کروائی تھی، جو سائیکلز کو مزید اسپورٹی اور متحرک نظر آنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ موٹر سائیکل اپنی مضبوطی، قابل اعتماد ہونے اور فیول ایفیشنسی کے لیے مشہور ہے۔ ہونڈا CG 125 کا اسٹرانگ بلڈ، آسان دیکھ بھال کے طریقے اور اسپئیر پارٹس کی دستیابی اسے صارفین کے درمیان انتہائی مقبول بناتی ہے۔ صارفین کے لیے یہ موٹر سائیکل ہینڈل کرنا اور برقرار رکھنا بھی آسان ہے، جس کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
CG 125 گولڈ ماڈل میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ سسٹم دیا گیا ہے، جبکہ یہ 125cc او ایچ وی ایئر کولڈ 4-اسٹروک انجن سے لیس ہے جو 5-اسپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ چلتا ہے۔ حالیہ لانچ کے دوران ہونڈا نے CG 125 گولڈ کے 2026 ماڈل میں تمام ورژنز کے لیے نیا گرافک ڈیزائن متعارف کرایا ہے۔
میازن بینک کے شریعہ مطابق "اپنی بائیک فنانسنگ” پلان کے تحت، صارفین ہونڈا CG 125 گولڈ کو آسان اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔ دو سالہ اقساطی پلان میں 40 فیصد ایڈوانس کے ساتھ، صارف کو 120,560 روپے بطور ابتدائی رقم جمع کرانی ہوگی، جبکہ ماہانہ قسط 7,870 روپے ہوگی، جو 24 ماہ میں ادا کی جائے گی۔
دسمبر 2025 کے مطابق ہونڈا CG 125 گولڈ کی قیمت پاکستان میں بلیک رنگ کے لیے 296,900 روپے ہے۔ ریڈ رنگ میں بھی قیمت وہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









