بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

کاروباری برادری کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا بڑے ریلیف کا اعلان

03 دسمبر, 2025 10:58

وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

مشیر برائے وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق حکومت نے برآمدی سامان پر لگایا گیا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی حکومت کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے تمام پچھلے سرکلر واپس لے لیے ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے بننے والے ورکنگ گروپس کے نتائج تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ انہی سفارشات کی بنیاد پر وزیراعظم کی ہدایت پر فوری عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق سرچارج ختم ہونے سے برآمد کنندگان کو براہِ راست فائدہ ملے گا۔ کاروباری لاگت کم ہوگی اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت بہتر ہوگی۔

حکومت کا مقصد یہ ہے کہ برآمدی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔ اس سے نہ صرف صنعتوں کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے برآمدی صنعت کو بڑی مدد ملے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے مہینوں میں برآمدات میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔