پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ٹویوٹا کا اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں تاریخی کمی کا اعلان
Toyota announces a historic price reduction for its popular vehicle
پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹویوٹا نے اپنے 35 سال مکمل ہونے پر صارفین کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی نے فورچیونر ایس یو وی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔ یہ آفر محدود مدت اور محدود اسٹاک کے لیے متعارف کروائی گئی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ خریداروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
ٹویوٹا کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق فورچیونر کے دونوں مشہور ماڈلز کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔ فورچیونر G کے نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی۔ اسی طرح فورچیونر V اب 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو پہلے 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔
یوں خریدار اب فورچیونر کے ان دونوں ویریئنٹس پر 25 لاکھ روپے سے زائد کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










