پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز نے اپنے منافع کی تفصیلات اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کو پیش کر دی ہیں، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
تجاویز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر تقریباً 2 روپے 40 پیسے تک بڑھ سکتا ہے۔
موجودہ صورتحال میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع فی لیٹر 7 روپے 87 پیسے ہے، جبکہ ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔
کمیٹی نے منافع میں اضافے کے لیے 1 روپے 10 پیسے سے 1 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کے اضافہ کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد یہ قیمتیں عوام کے لیے نافذ کی جائیں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












