بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

سولر پینل سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

08 دسمبر, 2025 11:25

ملک بھر میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ کمی خاص طور پر گھریلو صارفین کے لیے بڑی سہولت بن گئی ہے، کیونکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے بعد لوگ بڑی تعداد میں سولر سسٹمز کی طرف آ رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم اب تقریباً پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو کچھ ہفتے پہلے چھ لاکھ روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ اس کمی سے گھروں میں استعمال ہونے والے چھوٹے سسٹمز کی ڈیمانڈ میں اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح 7 کلو واٹ کا سسٹم بھی سستا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 6 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پہلے یہی سسٹم کافی مہنگا ملتا تھا، جس کے باعث صارفین کو مشکل کا سامنا تھا۔

10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ یہ سسٹم پہلے 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ روپے تک ملتا تھا، جبکہ اب یہ 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک دستیاب ہے۔ اس کمی سے بڑے گھروں اور کاروباری جگہوں پر تنصیب میں آسانی ہو رہی ہے۔

15 کلو واٹ کا سسٹم بھی صارفین کیلئے زیادہ قابلِ برداشت ہو گیا ہے۔ پہلے اس کی قیمت 14 لاکھ سے زیادہ تھی، مگر اب مارکیٹ میں یہ 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے میں مل رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔