پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر ملنے کی راہ ہموار

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
یا رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان 102 ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کی جائے۔ پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











