بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے خوشخبری؛ معروف کمپنی نے بڑی آفر لگا دی

09 دسمبر, 2025 11:02

الیکٹرک گاڑیوں کی معروف عالمی کمپنی BYD نے پاکستان میں اپنی مشہور الیکٹرک سیل سیڈان کے لیے ایک نئی اور محدود مدت کی آفر پیش کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ خصوصی پیکج صرف ان صارفین کے لیے ہوگا جو 31 دسمبر سے پہلے اپنی گاڑی کی بکنگ مکمل کریں گے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس تشہیری مہم کے تحت خریداروں کو کئی اہم سہولیات بالکل مفت دی جائیں گی۔

 ان میں گھر کے لیے فری چارجر کی فراہمی، چارجر کی مفت انسٹالیشن اور گاڑی کی ایک سال کی سروس پیکج شامل ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ آفر مخصوص شرائط کے ساتھ دستیاب ہوگی۔

 

 

BYD کی سیل سیڈان کو پاکستان میں تیزی سے مقبولیت مل رہی ہے۔ یہ گاڑی اپنی مضبوط کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور بہتر رینج کی وجہ سے صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑی میں 82.56 kWh کی طاقتور بیٹری نصب ہے جو ایک بار چارج ہونے پر 650 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔

یہ گاڑی شہر اور ہائی وے دونوں کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ کار صرف 5.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو اسے اپنی کلاس کی تیز ترین گاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔