نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی

نیپرا نے ہر بجلی تقسیم کار کمپنی کے لیے علیحدہ صارف ٹیرف مقرر کر دیے
نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔
لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔ صارفین کو یہ رعایت دسمبر کے بجلی بلوں میں فراہم کی جائے گی۔
اس فیصلے سے دسمبر میں عام صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










