آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی پیشگوئی کردی

IMF predicts rise in inflation in Pakistan
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.5 فیصد سے بڑھ کر 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جون 2026 تک مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مہنگائی کی یہ سطح جون 2025 میں 3.2 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف نے گزشتہ 2 سال کی معاشی کارکردگی اور رواں مالی سال کے معاشی اندازے بھی جاری کر دیئے ہیں، رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد پہنچنے کا امکان ہے، بے روزگار کی شرح 8 فیصد سے کم ہوکر 7.5 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔
سال 2026 میں معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 16.3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، مالی سال 2025 میں معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 15.9 فیصد تھا، مالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ 4 فیصد تک آنے کا امکان ہے، مالی سال 2025 میں مالیاتی خسارہ 5.4 فیصد تھا۔
2026 میں معیشت میں قرضوں کا بوجھ 69.6 فیصد تک ہوسکتا ہے، مالی سال 2025 میں معیشت پر قرضوں کا بوجھ 70.6 فیصد تھا، مالی سال 2026 میں غیر ملکی قرضے معیشت کا 22.5 فیصد ہوسکتے ہیں، مالی سال 2025 میں غیر ملکی قرضے معیشت کا 22.5 فیصد تھے۔
مالی سال 2026 میں سرمایہ کاری معیشت کا 0.5 فیصد ہوسکتی ہے، مالی سال 2025 میں سرمایہ کاری معیشت کا 0.6 فیصد تھی، مالی سال 2026 میں زرمبادلہ کے ذخائر 17.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، مالی سال 2025 میں زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










