جائیداد کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر؛ اہم فیصلہ ہوگیا

Big news for property buyers and sellers
اگلے مالی سال میں ملک میں پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار دیہاتوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت شہری علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کو دیہات تک وسعت دے رہی ہے تاکہ مزید آمدنی حاصل کی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عمل دو مراحل میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دیہاتوں کی کمرشل پراپرٹیز، جیسے دوکانیں، کارخانے اور میرج ہالز ٹیکس نیٹ میں شامل کی جائیں گی۔ اس مرحلے سے 10 سے 15 ارب روپے کی اضافی آمدنی متوقع ہے۔
دوسرے مرحلے میں دیہاتی علاقوں کی رہائشی پراپرٹیز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ مجموعی رقوم میں اضافہ ممکن ہو۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق اب تک شہری علاقوں سے تقریباً 30 ارب روپے کی وصولیاں ہو رہی ہیں۔ محکمہ نے دیہاتوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے تجاویز تیار کر کے ریسورس موبائلائزیشن کمیٹی کو بھجوا دی ہیں۔ حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











