جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اہم اعلان ہوگیا

11 دسمبر, 2025 11:07

نیشنل سیونگز نے 25 ہزار روپے مالیت والے قومی انعامی بانڈ کی تازہ قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

اعلان کے مطابق اس بار پہلے انعام کے دو خوش نصیب منتخب ہوئے ہیں۔ ہر فاتح کو 3 کروڑ روپے کا انعام دیا گیا۔ دوسرے انعام کے پانچ جیتنے والوں کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے گئے۔

تین کروڑ روپے کا پہلا انعام حاصل کرنے والے دو خوش نصیبوں کے پرائز بانڈ نمبرز بالترتیب 011964 دوسرا نمبر 248597 ہے۔ جبکہ

ایک کروڑ روپے کا انعام حاصل کرنے والے 5 خوش نصیبوں کے نمبرز درج ذیل ہیں، 134967 ۔ 142559 ۔ 235255 ۔ 368635 ۔ 886733 ۔

700 افراد کو تیسرا انعام ملنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہر فاتح کو 3 لاکھ روپے ملیں گے۔ فہرست نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے نمبر چیک کر سکیں۔

Rs25,000 prize bond winners

پرائز بانڈ رکھنے والوں کو نہ صرف قرعہ اندازی کے ذریعے انعام ملنے کا موقع ہوتا ہے بلکہ حکومت مقررہ مدت بعد منافع بھی ادا کرتی ہے۔ اس سے عام شہریوں کی بچت محفوظ رہتی ہے اور انہیں اضافی آمدن بھی ملتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔