جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ

15 دسمبر, 2025 12:11

حکومت نے بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے گاڑیاں منگوانے کی پرسنل بیگج اسکیم باضابطہ طور پر ختم کر دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق یہ قدم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے نئی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔ تاہم تحفے یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں گاڑیاں اب بھی منگوائی جا سکتی ہیں، مگر ان اسکیمز پر سخت شرائط لاگو ہوں گی۔

ٹرانسفر آف ریزیڈنس اور گفٹ اسکیمز کے تحت گاڑیاں منگوانے والے افراد کے لیے اب کمرشل امپورٹ کے سیفٹی اور ماحولیاتی معیار کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔ یعنی گاڑی لانے والے کو ثابت کرنا ہوگا کہ گاڑی کسی حادثے کا شکار نہیں اور ماحول دوست بھی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت گاڑی جس کے نام پر آئے گی، وہ ایک سال تک ٹرانسفر نہیں کی جا سکتی۔

گاڑی بھجوانے والے شخص کی بیرون ملک قیام کی مدت تین سال کر دی گئی ہے، جو پہلے دو سال تھی۔ اس کے ساتھ ہی ایک کے بعد دوسری گاڑی منگوانے کی سہولت بھی دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دی گئی ہے۔ ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم میں گاڑی بھیجنے والے کے لیے شرط ہے کہ وہ خود اسی ملک میں مقیم ہو، جبکہ گفٹ اسکیم میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملکی آٹوموٹیو امپورٹ پالیسی کو منظم اور شفاف بنانا ہے۔ اس سے درآمدی اسکیمز کے غلط استعمال کا سد باب ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ حکومتی قدم بظاہر بلیک مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کی مثبت کوشش ہے، کیونکہ ماضی میں کئی ڈیلرز ان اسکیمز کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔