اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

The State Bank has announced the monetary policy
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 10.5 فیصد ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد شرح سود 11 فیصد کی سطح سے کم ہوکر 10.5 فیصد کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ گزشتہ 4 جائزوں کے دوران 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔
مئی 2025 میں اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد پر لایا تھا، جس کے بعد سے اب تک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











