حکومت کا سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

major relief to government employees and pensioners
وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کی دسمبر 2025 کی تنخواہیں مقررہ وقت سے پہلے ادا کی جائیں گی۔ اسی طرح مسیحی پنشنرز کو بھی دسمبر کی پنشن ایڈوانس دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہیں اور پنشنز 22 دسمبر کو جاری کی جائیں گی۔ اس اقدام سے ملازمین اور پنشنرز کو مالی معاملات نمٹانے میں سہولت حاصل ہو گی۔
وزارت خزانہ نے اس حوالے سے کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اسلام آباد کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی ادائیگیوں کے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ سہولت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام اہل وفاقی ملازمین اور پنشنرز کے لیے ہوگی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور مذہبی آزادی کا تحفظ اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












