پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












