کراچی میں بھتہ خوری پر چیئرمین آباد کا شہر میں کاروبار بند کرنے کا اعلان

ABAD Chairman announces shutdown of businesses across Karachi over extortion
کراچی میں بھتہ خوری پر چیئرمین آباد نے شہر میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری پر چیئرمین آباد حسن بخشی نے شہر میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا اور مسائل کے حل کیلئے آئندہ سال 15جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری عروج پر ہے، مارے 10 ممبرز کو بھتے کی کالز دبئی سے آئی ہیں، 5 کروڑ کا تقاضہ کیا گیا نہ دینے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔
حسن بخشی نے انکشاف کیا ہے کہ بھتہ ڈیجیٹل کرنسی میں مانگا جارہا ہے، بھتہ بٹ کوائن کے ذریعے طلب کیا جارہا ہے۔
چیئرمین آباد حسن بخشی نے جی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، بھتہ خوری کے واقعات پر قانون حرکت میں نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے کروڑوں روپے بھتہ مانگا جارہا ہے، بھتہ نہ دینے پر گولی مار دی جاتی ہے، لوگ اپنا کاروبار بیرون ملک منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











