بدھ، 17-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/26هـ (17-12-2025م)

سونے اور چاندی کی قیمت بڑھ گئی

17 دسمبر, 2025 13:47

کراچی: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 453,562 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2,315 روپے مہنگا ہو کر 388,856 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 290 روپے اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 6,822 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام چاندی 248 روپے مہنگی ہو کر 5,848 روپے کی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 65.50 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔