ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی نئی قیمت سامنے آگئی

20 دسمبر, 2025 10:27

پاکستان میں سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی متوقع قیمتیں سامنے آ گئی ہیں، جس کے بعد چھوٹی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد میں خاصی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

سوزوکی آلٹو 2026 کو اگلے سال جنوری میں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ 660 سی سی انجن، بہتر فیول ایوریج اور کم مینٹیننس کی وجہ سے یہ گاڑی ایک بار پھر متوسط طبقے کی پہلی ترجیح بننے جا رہی ہے۔

سوزوکی آلٹو کو پہلے ہی پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چھوٹی گاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نیا ماڈل بھی اسی روایت کو برقرار رکھے گا۔ دستیاب معلومات کے مطابق آلٹو وی ایکس مینوئل کی ایکس فیکٹری قیمت 24 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ وی ایکس آر مینوئل کی قیمت 28 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی۔ وی ایکس آر اے جی ایس آٹو میٹک 30 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، جبکہ وی ایکس ایل آٹو میٹک ورژن کی قیمت 32 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

سوزوکی آلٹو 2026 میں 660 سی سی انجن دیا گیا ہے، جو طاقت میں اگرچہ محدود ہے، تاہم گاڑی کے ہلکے وزن کی وجہ سے شہر کے اندر ڈرائیونگ کے لیے یہ بہترین سمجھی جاتی ہے۔ ٹریفک میں آسانی سے چلنے اور کم ایندھن خرچ ہونے کی وجہ سے یہ گاڑی روزمرہ استعمال کے لیے موزوں ہے۔

AGS ٹیکنالوجی کے ذریعے آلٹو آٹومیٹک ڈرائیونگ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ سسٹم مینول گاڑی جیسی فیول ایوریج دیتا ہے، تاہم گیئر شفٹ کے دوران ہلکا سا جھٹکا محسوس ہونا معمول کی بات ہے۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہتر ہے جو آٹومیٹک سہولت کے ساتھ کم خرچ گاڑی چاہتے ہیں۔

انٹیریئر کی بات کی جائے تو سوزوکی آلٹو 2026 میں سادہ مگر کارآمد ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ میں ہلکے اور گہرے سرمئی رنگوں کا امتزاج موجود ہے۔ سپیڈو میٹر میں فیول ایوریج، انسٹنٹ مائلیج، ڈسٹنس ٹو ایمپٹی اور فیول انڈیکیٹر شامل ہیں۔ گاڑی میں اینالوگ کلائمٹ کنٹرول، دو کپ ہولڈرز اور آٹومیٹک گیئر شفٹ لیور بھی موجود ہے۔

مجموعی طور پر سوزوکی آلٹو 2026 ایک کم قیمت، کم خرچ اور قابلِ اعتماد گاڑی ہے۔ شہری علاقوں میں آرام دہ ڈرائیونگ کے لیے یہ بہتر انتخاب ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ وی ایکس اور وی ایکس آر مینول ورژن سخت استعمال اور کمرشل مقاصد کے لیے زیادہ مضبوط سمجھے جاتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔