منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

22 دسمبر, 2025 15:16

نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

 وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے ٹیکس تجاویز طلب کر لی ہیں۔ ایف بی آر نے تمام چیف کلیکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ وہ بجٹ کے لیے ضروری سفارشات پیش کریں۔

رپورٹ کے مطابق کسٹمز قوانین میں ممکنہ ترامیم کے لیے تجاویز 10 فروری تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام فیلڈ فارمیشنز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تجاویز میں فارمیشن کا نام، ترامیم کی وضاحت، جواز اور ریونیو پر ممکنہ اثرات شامل کریں۔

ٹیکس تجاویز کی تیاری کے لیے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری اب اسی آفس کی نگرانی میں مکمل ہوگی۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو چادر دیکھ کر ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔