منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

22 دسمبر, 2025 11:38

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ذخائر 21.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 15.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ قرضوں کے ذریعے نہیں بلکہ ملکی ترقی اور قیادت پر سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اسی اعتماد کے نتیجے میں درآمدی صلاحیت بھی 2.6 ماہ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ فروری 2023 میں یہ صرف دو ہفتے سے بھی کم تھی۔

ماہرین نے کہا کہ بیرونی قرضہ بمقابلہ جی ڈی پی تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک آ گیا ہے، جو مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات کی واضح عکاسی ہے۔ یہ پیش رفت محض وقتی انتظامات کا نتیجہ نہیں بلکہ معیشت کی حقیقی بحالی اور معیار میں تبدیلی کی علامت ہے۔

2023 کے مقابلے میں ملکی ذخائر میں تقریباً ساڑھے پانچ گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ماہرین ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ ذخائر میں یہ اضافہ نہ صرف عددی بہتری ہے بلکہ یہ ملکی مالیاتی نظام میں اعتماد اور پائیدار ترقی کی واضح نشانی بھی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔