پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

A major New Year gift for the public
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
یہ سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست مفادِ عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ غیر قانونی ہے اور اس کا براہِ راست بوجھ عام عوام پر پڑ رہا ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قیمتوں کے تعین کا مکمل طریقہ کار پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بینچ نے ریمارکس دیے کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کن بنیادوں پر کیا گیا اور آیا اس میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھا گیا یا نہیں۔
درخواست گزار کے مطابق پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھتے ہیں، جس کا اثر روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔
عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی ملتوی کر دی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











