جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز

24 دسمبر, 2025 12:29

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خریداروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 472,862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1,714 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد دس گرام سونا 405,402 روپے تک جا پہنچا ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آج چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 7,705 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونا 4,500 ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا سونے کی جانب بڑھتا رجحان قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔