جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سونے اور چاندی کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ تاریخی اضافہ

26 دسمبر, 2025 12:23

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

 خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 75.14 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت بھی 4,530 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی، جو اپنی نوعیت میں ریکارڈ سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر امریکہ میں شرح سود میں کمی نہیں آتی تو قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سال کے اختتام پر مارکیٹ میں کم لیکویڈیٹی، سرمایہ کاروں کی قیاس آرائی، امریکی شرح سود میں ممکنہ کٹوتیوں کی توقعات اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند سطح تک پہنچا دی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت سپلائی، آٹو موبائل انڈسٹری میں مضبوط طلب اور سرمایہ کاری کا رخ سونے سے دیگر دھاتوں کی جانب منتقل ہونا، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ مارکیٹ میں تمام قیمتی دھاتیں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں منافع کی جانب گامزن ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔