جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

آن لائن انویسمنٹ کرنے والے ہوجائیں خبردار!!! خطرے کی گھنٹی بج گئی

26 دسمبر, 2025 11:29

کراچی میں آن لائن سرمایہ کاری کے ایک بڑے فراڈ میں ملوث عالمی گروہ کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار کے مطابق این سی سی آئی اے نے کارروائی کے دوران 15 غیر ملکی اور 19 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان سے غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج اور ہزاروں انٹرنیشنل سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ کے مطابق ملزمان کرپٹو اور فاریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر شہریوں کو مالی نقصان پہنچا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد ایک کال سینٹر کے ذریعے یہ فراڈ کر رہے تھے۔ اس کال سینٹر پر چھاپے کے دوران متعدد غیر ملکی شہری بھی پکڑے گئے، جو اس غیر قانونی کاروبار میں شامل تھے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ فراڈ میں ایک بین الاقوامی کارٹل بھی ملوث ہے، جس کی شمولیت کی وجہ سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کال سینٹر سے 60 ملین ڈالر سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملزمان ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے یہ پورٹل چلا رہے تھے اور شہریوں کو آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا تھا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔