جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

26 دسمبر, 2025 12:02

بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 محکمہ خوراک اور دکانداروں کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلور ملز سے بھی آٹا مہنگے داموں دستیاب ہو رہا ہے۔ صارفین نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کی قلت کی بنیادی وجہ پنجاب اور سندھ سے گندم کی ترسیل پر عائد پابندی ہے۔ محکمہ خوراک کے پاس بھی گندم کا اسٹاک محدود ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ اگر گندم کی ترسیل پر پابندی جلد ختم نہ ہوئی تو بلوچستان میں آٹے کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔