سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big Good News for Solar System Users
محکمہ بجلی سے وابستہ اداروں نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق حالیہ خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کے نوٹس کے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نئی نیٹ میٹرنگ درخواستوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ صارفین سے صرف طریقہ کار تبدیل کرنے کو کہا گیا ہے۔
ڈسکوز کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں بدستور وصول کی جا رہی ہیں۔ تاہم اب مینوئل درخواستوں کے بجائے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد درخواست کے عمل کو آسان اور تیز بنانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صارفین پی آئی ٹی سی نیٹ میٹرنگ پورٹل پر جا کر اپنی درخواست جمع کروا رہے ہیں۔ آن لائن سسٹم کے ذریعے درخواست جمع ہوتے ہی صارف کو رجسٹریشن نمبر اور درخواست وصول ہونے کی تاریخ فوری طور پر فراہم کی جاتی ہے۔ اس سے صارفین کو شفاف اور بروقت معلومات مل رہی ہیں۔
بجلی کمپنیوں کے مطابق آن لائن پورٹل متعارف کروانے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، شفافیت کو فروغ دینا اور کرپشن کے امکانات کا خاتمہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے نہ صرف صارفین کو سہولت ملے گی بلکہ درخواستوں کی نگرانی اور ریکارڈ رکھنا بھی آسان ہو جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








