منگل، 30-دسمبر،2025
منگل 1447/07/10هـ (30-12-2025م)

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق خوشخبری؛ پی ایس او کا بڑا سرپرائز

27 دسمبر, 2025 10:18

پاکستان اسٹیٹ آئل نے ایڈوانس پرائسنگ کی سہولت نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول، ڈیزل کی قیمت کم ہونے کی صورت میں ڈیلرز کا نقصان پی ایس او برداشت کرے گا، نقصان کے ساتھ پی ایس او نے پیٹرول پر ڈیلرز کو 4 روپے 82 پیسے فی لیٹر رعایت بھی دے دی ہے۔

 پاکستان اسٹیٹ آئل نے غیر ملکی سپلائر کے ساتھ پاکستان میں کام کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنی کا مقابلہ کرنے اور پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نقصان اپنے ذمے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیلرز قیمتوں میں ممکنہ کمی کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کے آرڈر کم کردیتے تھے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔