منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

سال کے اختتام پر بٹ کوائن دوبارہ 90 ہزار ڈالر کے اوپر پہنچ گیا

29 دسمبر, 2025 13:20

سال کے اختتام پر بٹ کوائن نے دوبارہ 90,000 ڈالر کی سطح عبور کر لی ہے۔ اس اضافے کے بعد کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری میں 80 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ کیپ 3 ٹریلین ڈالر سے اوپر پہنچ گئی، جو وسط دسمبر کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔

تجارتی ماہرین کے مطابق، سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری بٹ کوائن کی جانب منتقل کر رہے ہیں۔ کچھ پیش گوئیوں کے مطابق، آنے والے سالوں میں بٹ کوائن کی قیمت 200,000 ڈالر یا اس سے زیادہ جا سکتی ہے۔

تاہم ماہر اقتصادیات پیٹر شیف کا کہنا ہے کہ سال کے اختتام پر قیمتوں میں اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے بٹ کوائن بیچنے کا موقع بھی ہے۔

سال 2025 کے اختتام تک بٹ کوائن کو مثبت انجام دینے کے لیے، حالیہ کم ترین سطح سے تقریباً 6 فیصد اضافہ درکار ہے۔ اس سال بٹ کوائن کی ابتدائی قیمت تقریباً 93,000 ڈالر تھی اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔