منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

یکم جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

29 دسمبر, 2025 11:26

نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہو کر 69 ڈالر 73 سینٹ تک آ گئی ہے۔ اس طرح عالمی سطح پر فی بیرل 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی قیمتوں میں کمی، ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آ رہے ہیں۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156 روپے 66 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 145 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس طرح پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تقریباً 11 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی فی بیرل قیمت 84 ڈالر 27 سینٹ سے کم ہو کر 79 ڈالر 92 سینٹ ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 57 پیسے کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر حکومت نے عالمی منڈی میں ہونے والی اس کمی کا مکمل فائدہ صارفین کو منتقل کیا تو نئے سال کے آغاز پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ممکن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 31 دسمبر کو قیمتوں سے متعلق اپنی سفارشات حکومت کو ارسال کرے گی۔

حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ریونیو ضروریات اور دیگر مالی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔ عوام کو اب یکم جنوری کے اعلان کا انتظار ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔