منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

رئیل می 16 پرو پلس اور 16 پرو کی ممکنہ قیمتیں لانچ سے قبل سامنے آ گئیں

29 دسمبر, 2025 11:32

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می کی نئی 16 پرو سیریز کی لانچ سے قبل قیمتوں سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اگرچہ باضابطہ طور پر قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم آن لائن لیکس نے ممکنہ ریٹس ظاہر کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رئیل می 16 پرو سیریز 6 جنوری کو عالمی سطح پر متعارف کرائی جائے گی، جبکہ بھارت میں بھی اسی روز لانچ متوقع ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مبینہ ریٹیل باکس کے مطابق Realme 16 Pro Plus کا 512 جی بی اسٹوریج والا ویرینٹ 43,999 بھارتی روپے میں دستیاب ہو سکتا ہے۔

یہ قیمت گزشتہ سیریز کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ Realme 15 سیریز میں صرف ونیلا ماڈل اور پرو ویرینٹ متعارف کرائے گئے تھے، جن کی ابتدائی قیمت 35,999 بھارتی روپے تھی۔

کمپنی حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافہ غیر متوقع نہیں۔ رئیل می کے گلوبل ہیڈ آف پروڈکٹ مارکیٹنگ فرانسس وونگ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ نئی ٹیکنالوجی اور ہارڈویئر اپ گریڈز کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اور یہ رجحان صرف رئیل می تک محدود نہیں۔

ٹیک رپورٹس کے مطابق Realme 16 Pro Plus میں نیا اسنیپ ڈریگن پروسیسر دیا جائے گا، جو Realme 15 Pro میں موجود Snapdragon 7 Gen 4 سے زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے۔

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ Realme 16 Pro Plus اور Realme 16 Pro دونوں ماڈلز میں 200 میگا پکسل کا مین کیمرہ موجود ہوگا۔ یہ کیمرہ f/1.8 اپرچر کے ساتھ Samsung HP5 سینسر استعمال کرے گا۔

Pro Plus ویرینٹ میں اضافی ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی شامل ہوگا، جو 3.5x آپٹیکل زوم کو سپورٹ کرے گا۔ اس کے ساتھ الٹرا وائیڈ لینس بھی موجود ہوگا، جو 0.6x سے 120x تک فوکل لینتھ کی سہولت دے گا۔

Pro Plus ماڈل میں نئی LumaColor امیج ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اسکن ٹون بہتر بنانے، بیک گراؤنڈ بلر اور روشنی و سائے کو زیادہ قدرتی انداز میں پیش کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ویڈیو ریکارڈنگ کے حوالے سے بھی فون میں نمایاں اپ گریڈ دیکھنے میں ملے گا۔ Pro Plus ماڈل 4K HDR اور 4K@60fps ویڈیو ریکارڈنگ کو سپورٹ کرے گا۔

دوسری جانب Realme 16 Pro مختلف میموری آپشنز میں دستیاب ہوگا، جن میں 8GB/128GB، 8GB/256GB، 12GB/256GB اور 12GB/512GB شامل ہیں۔

رنگوں کی بات کی جائے تو Realme 16 Pro Plus دو رنگوں ماسٹر گولڈ اور ماسٹر گرے میں آئے گا، جبکہ Realme 16 Pro تین رنگوں ماسٹر گرے، ماسٹر گولڈ اور گلابی میں دستیاب ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔