وزیراعظم نے پراپرٹی فائلز کی خرید و فروخت کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

The Prime Minister has formed a committee to review the buying and selling of property files
وزیراعظم شہباز شریف نے پراپرٹی فائلز کی خرید و فروخت کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو پلاٹس، ولاز اور اپارٹمنٹس کی فائلوں کی قانونی حیثیت کا جامع جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق فراڈ، ٹیکس چوری اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے خدشات کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی گئی، وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ، چیئرمین ایف بی آر اور نیب کا نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوں گے، تمام صوبوں کے سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیو بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی رئیل اسٹیٹ فائلوں کے موجودہ عملی طریقہ کار کا جائزہ لے گی، پراپرٹی فائلوں کے کاروبار کے ریونیو اثرات کا بھی تجزیہ کیا جائے گا، جعلی اور دوہری فائلوں، ایک جائیداد کی متعدد فروخت پر غور ہوگا۔
فائل ہولڈرز اور خریداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی، متعلقہ قوانین میں ترامیم کی تجاویز بھی کمیٹی کے مینڈیٹ میں شامل ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو باقاعدہ قانونی فریم ورک میں لانا مینڈیٹ میں شامل ہے، کمیٹی کے ذریعے ٹیکسوں کی درست وصولی اور سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











