جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سوزوکی سوئفٹ 2026 کی قیمتیں سامنے آ گئیں

31 دسمبر, 2025 13:59

پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ ہیچ بیک گاڑیوں میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے۔ اس کی بیس ماڈل کی قیمت تقریباً 44.6 لاکھ روپے ہے۔ موجودہ جنریشن جدید ڈیزائن، طاقتور انجن اور بہتر فیول ایوریج کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ GL سب سے سستا ویرینٹ ہے، جس کی قیمت 44,60,160 روپے ہے۔ اس کے علاوہ سوزوکی سوئفٹ GL (CVT) کی قیمت 46,05,600 روپے ہے، جو ایک بہتر انتخاب سمجھی جاتی ہے۔

 سوزوکی سوئفٹ GLX (CVT) ویرینٹ مزید فیچرز کے ساتھ دستیاب ہے، جس کی قیمت 47,66,190 روپے ہے۔ GLX (CVT) ٹو ٹون ویرینٹ بھی اسی قیمت میں دستیاب ہے اور اس میں اسٹائلش ٹو ٹون کلر دیا گیا ہے جو گاڑی کو پریمیم لک دیتا ہے۔

اگر قیمت زیادہ محسوس ہو تو صارفین اقساط پر بھی گاڑی خرید سکتے ہیں۔ اس کے لیے کم از کم 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنی ہوگی، جس کے ساتھ پروسیسنگ فیس بھی شامل ہے۔

پانچ سالہ اقساطی منصوبے کے تحت ماہانہ بنیادی قسط 88,553 روپے بنتی ہے۔ انشورنس کی رقم ہر سال کم ہوتی جاتی ہے، جس کا آغاز پہلے سال 5,018 روپے سے ہوتا ہے۔ مجموعی ماہانہ ادائیگی پہلے سال 93,570 روپے ہے جبکہ آخری سال میں جب انشورنس شامل نہیں ہوتی تو ماہانہ قسط 88,553 روپے رہ جاتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔