بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

02 جنوری, 2026 14:22

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مقامی ریفائنریوں میں تیار ہونے والے پیٹرول میں ایتھنول کی آمیزش کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس جمعرات کو نائب وزیراعظم کے دفتر میں ہوا، جس میں چیئرمین اوگرا نے اس تجویز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر اہم حکام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری صنعت و پیداوار، اوگرا کے نمائندے، پاکستان ایتھنول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ارکان شامل تھے۔

اجلاس کے دوران تجویز پر غور کرتے ہوئے کمیٹی نے سفارش کی کہ چونکہ ایتھنول کی موجودہ قیمتیں پیٹرول کے مقابلے میں زیادہ ہیں، اس لیے ریفائنریوں اور ایتھنول بنانے والی صنعت کے لیے مالی طور پر قابل عمل ہونے کی شرط کے تحت آمیزش کی رضاکارانہ پالیسی اختیار کی جائے۔

اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایتھنول کی برآمدات اور مقامی طور پر تیار پیٹرول میں اس کی آمیزش کے مالی پہلوؤں کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لے اور اپنی رپورٹ پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم آفس کو پیش کرے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔