سونے کی قیمت میں اچانک تاریخی اضافہ ہوگیا؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold prices in Pakistan Today - January 14, 2025
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 200 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 888 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 267 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 23 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 92 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 424 ڈالر پر آ گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










