سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی، چاندی مستحکم

Gold prices in Pakistan Today - January 14, 2025
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ دو روزہ اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی۔
مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 466,762 روپے پر آگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ میں 1,028 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 400,173 روپے ہوگئے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 8,361 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے باعث فی اونس سونا 12 ڈالر سستا ہو کر 4,444 ڈالر پر آ گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










