اپنا گھر تعمیر کروانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

Good news for people planning to build their own homes
پاکستان بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1391 روپے سے کم ہو کر 1387 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے برعکس جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں مستحکم رہیں اور اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے پر برقرار ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ تعمیراتی شعبے، گھر بنانے والوں اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز پر فوری اثر ڈال سکتا ہے۔ ملک بھر میں سیمنٹ کی فروخت میں گزشتہ ماہ معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو 4.347 ملین ٹن تک پہنچ گیا، یعنی پچھلے ماہ کے مقابلے میں 1.47 فیصد اضافہ۔ اسی دوران ملکی فروخت میں 6.42 فیصد اضافہ ہوا اور 3.725 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی۔ تاہم برآمدات میں کمی دیکھی گئی اور یہ 20.66 فیصد گر کر 621,685 ٹن رہ گئیں۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق اس کمی سے شہریوں اور بلڈرز کو کچھ ریلیف ملے گا، جبکہ مارکیٹ میں موجود اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اگلے ہفتوں میں بھی قیمتوں کے مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ ملک میں سیمنٹ کی دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اہم ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











