بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام عالمی ریکارڈ توڑدیئے

12 جنوری, 2026 12:11

عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونا اور چاندی کی قیمتیں نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں۔

 پیر کے روز سونے کی قیمت پہلی بار تاریخ میں 4,600 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی۔ اسی دوران چاندی نے بھی اپنی بلند ترین سطح کو چھوا۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1.3 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 4,469.49 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

دورانِ کاروبار سونا 4,600.33 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر بھی گیا۔ فروری ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,591.10 ڈالر پر ٹریڈ کر رہے تھے۔

سینئر مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ عالمی سیاسی اور جغرافیائی خطرات ہیں۔ سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونا اور چاندی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

امریکا میں کمزور روزگار کے اعداد و شمار کے بعد یہ توقع بڑھ گئی ہے کہ فیڈرل ریزرو رواں سال کم از کم دو بار شرح سود میں کمی کر سکتا ہے۔ شرح سود میں کمی سے غیر منافع بخش دھاتوں، خاص طور پر سونے اور چاندی، کی طلب بڑھ گئی۔ ڈالر کی قدر میں کمی نے بھی قیمتی دھاتوں کو سہارا دیا۔

چاندی کی قیمت میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82.72 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ دورانِ سیشن چاندی نے 83.96 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔ پلاٹینم کی قیمت میں بھی 3.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2,345.40 ڈالر فی اونس پر جا پہنچی، جبکہ گزشتہ ماہ پلاٹینم نے 2,478.50 ڈالر کی بلند ترین سطح دیکھی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔