جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

ڈالر کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

15 جنوری, 2026 14:06

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی برآمدات میں اضافہ اور عالمی سطح پر جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مضبوط ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے 250 روپے سے بھی نیچے آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

ملک بوستان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ کی مضبوط بحالی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی روپے کی قدر کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں ڈالر تقریباً 290 روپے سے کم ہو کر 281 روپے پر آ گیا ہے، یعنی 9 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

چیئرمین ای سی اے پی نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 2022 میں 3 ارب ڈالر سے بھی کم تھے، جبکہ اب یہ تقریباً 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی موجودہ استحکام عارضی نہیں بلکہ حقیقی طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ڈالر کے 500 روپے تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے، لیکن اب توقعات 250 روپے یا اس سے کم سطح کی طرف ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ روپے کی قدر میں بہتری کی وجوہات میں دفاعی برآمدات میں اضافہ، جے ایف 17 طیاروں کی عالمی مانگ، اسٹاک مارکیٹ کی بحالی اور بڑھتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر شامل ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔