جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

16 جنوری, 2026 11:31

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ اور رجسٹرڈ کاروباری حضرات اگلے بجٹ میں ریلیف حاصل کریں گے۔ انرجی ٹیرف اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کے اقدامات پر بھی کام جاری ہے تاکہ پاکستانی عوام کی روزگار کمانے کی صلاحیت بڑھے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے ہوم ورک مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالنے والے 24 اداروں کی نجکاری عمل میں آئے گی، جو آئی ایم ایف کے اسٹرکچرل بینچ مارک کا حصہ ہے۔ ان اصلاحات سے معاشی استحکام کے ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی عالمی مالیاتی اداروں کے تخمینوں سے بہتر رہے گی۔ رواں سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد اور اگلے سال 5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ ترسیلات زر بھی 41 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ہر دو تین سال بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ اس بار پائیدار ترقی کے لیے محتاط معاشی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ سرکاری اداروں میں اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری اور رائٹ سائزنگ کے اقدامات جاری ہیں۔ ان کے مطابق مہنگائی 25 تا 30 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 5 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے، جو عوام کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔